تعلیمی اداروں کو موجودہ سیاست سے دور رہنا ضروری ہے

مولانا نظام الدین فخرالدین۔رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

مکرمی!کائنتِ آب وگل،منفی اور مثبت پہلوآں سے مرکب ہے، انسان کو اختیار ہے وہ کب کون سے پہلو کو لیتا ہے،سیاست بھی دو طرح کی ہوتی ہے، منفی، مثبت، محبت اور نفرت، امن و امان اور بدامنی، قتل و غارت گری، احترامِ انسانیت اور تذلیل انسانیت۔

یہ فرق سکھایا جاتا ہے اور سکھایا جانا چاہیے تعلیمی اداروں میں۔پھریہ بھی ضروری ہے کہ تعلیمی اداروں میں ایسی کوئی تحریک پاؤں نہ پسارے جس کی نحوست سے نوجوان نسل گمراہ ہو، ان کے دل و دماغ نفرت کے زہر سے بھرجائے، علم آب حیات ہے جو مردہ دلوں کو زندہ کرتا ہے، سوئی ہوئی انسانیت کو بیدار کرتا ہے، نفرت کے کانٹوں کا خاتمہ کرتا ہے، اخوت و محبت کے پھول کھلاتا ہے، وہ ویرانے کو چمن بناتا ہے، صحرا میں پانی کے چشمے پیدا کرتا ہے، علم ایک ایسا سایہ دار درخت ہے جس کے سائے میں تھکی ماندی انسانیت چین و سکون کا سانس لیتی ہے۔گزشتہ روز جامعہ  ملیہ اسلامیہ میں آر ایس ایس کے پروگرام کے خلاف طلبہ کا شدید احتجاج ہوا، تعلیمی اداروں کو متنازع پروگرام سے دور رکھنا اور رہنا بے حد ضروری ہے، بات صرف جامعہ  ملیہ اسلامیہ کی نہیں ہر تعلیمی ادارے میں بچے علم حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں اور علم حاصل کرنے کے لیے یکسوئی کی ضرورت ہوتی ہے، ان کا اوڑھنا بچھونا کتابیں ہوتی ہیں ، تحقیق، ریسرچ ان کا مشغلہ ہوتا ہے، اب اگر اس طرح کے متنازع پروگرام تعلیمی اداروں میں ہوتے رہے تو طلبہ کے وقت کو ضائع کرناہے، حصول علم کے لیے ان کی یکسوئی میں انتشار پیدا کرنا ہے اور ایسا  کرنا یا ہونا ملک و ملت کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنا ہے۔مزید یہ کہ آر ایس ایس کا یہ کہنا کہ "اس تحریک کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں"، بے معنی ہے، اس لیے کہ موجودہ نفرت انگیز سیاست اسی تحریک کے ارد گرد گھومتی نظر آرہی ہے، پھر وہ دور لد گیا جب لوگ باتوں، وعدوں اور نعروں پر اعتماد کر لیتے تھے، اب دور علم و تحقیق کا ہے، لٹریچرکا زمانہ ہے، کسی بھی جماعت اور تحریک کا لٹریچرکار پڑھ کر اس جماعت اور تحریک کے اغراض و مقاصد سے آگاہی آسان ہے۔

مدرسہ فائنڈر کا تعارف

مدرسہ فائنڈر ایک مفید آن لائن پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد مختلف مدارس کی معلومات کو ایک جگہ فراہم کرنا ہے تاکہ طلبہ، والدین اور سرپرست آسانی کے ساتھ اپنے علاقے یا ضرورت کے مطابق مناسب مدرسہ تلاش کر سکیں۔ اس ویب سائٹ پر مدارس کی تفصیلات، کورسز، رابطہ معلومات اور دیگر ضروری رہنمائی فراہم کی جاتی ہے، جس سے دینی تعلیم کے حصول کا عمل مزید آسان اور منظم ہو جاتا ہے۔

www.madrasafinder.com

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sign In

Register

Reset Password

Please enter your username or email address, you will receive a link to create a new password via email.