کامیاب داعی بننے کیلئے زبان و بیان پر عبور نہایت ضروری ہے
مولانا بلال احمد رحمانی
مدرسہ احمدیہ کریمہ مصراولیا میں طلبہ کی انجمن بزمِ منظور کے تحت پروگرام کا انعقاد
بزمِ منظور مدرسہ احمدیہ کریمہ مصراولیا ایک اہم اور فعال انجمن ہے، جس کا مقصد طلبہ میں علمی ذوق بیدار کرنا، اعلیٰ تقریری و تحریری صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں زندگی کے لیے تیار کرنا ہے۔ اس انجمن کے تحت طلبہ کو اظہارِ خیال کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، جس سے ان میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور قائدانہ صلاحیتیں فروغ پاتی ہیں۔
یہی بزمِ منظور مدرسہ احمدیہ کریمہ مصراولیا اور آس پاس میں طلبہ کی انجمن بزمِ منظور کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ کے استاذ مولانا بلال احمد رحمانی نے کہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک کامیاب داعی اور متکلم بننے کے لیے زبان و بیان پر عبور نہایت ضروری ہے۔ ایک انجمن طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل مطالعہ کریں، ادبی ذوق کو پروان چڑھائیں اور گفتگو کے آداب سیکھیں۔ واضح رہے کہ مدرسہ احمدیہ کریمہ میں یہ انجمن برسوں سے قائم ہے، جس کے تحت طلبہ ہر ہفتہ بعد نمازِ مغرب اساتذہ کی نگرانی میں تقریری مشق کرتے ہیں۔ نیز اس کے تحت قرأت، نعت خوانی، خطابت، اذان، خوشخطی، قرآنی آیات کی تشریح اور دیگر مسابقے بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔
اس موقع پر قاری مجاہد نے انجمن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ بزمِ منظور کے تحت ہفتہ وار نشستیں، تقریری مشق، پروگرام، سوال و جواب کی نشستیں اور اصلاحی مذاکرے منعقد کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر مقابلے، مطالعہ، کتب بینی کی ترغیب اور منتخب مضامین پیش کرنے کا حصہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس انجمن کے ذریعے طلبہ میں نظم و ضبط، باہمی تعاون، علمی مسابقت اور مثبت سوچ کو فروغ ملے گا۔
مزید برآں، موجودہ ڈیجیٹل دور میں دینی اداروں کو جدید وسائل سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی مقصد کے تحت “مدرسہ فائنڈر” ایک جامع اور مفید پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جہاں مدارس، مکاتب اور اسلامی اساتذہ کی مستند معلومات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔ اس کے ذریعے طلبہ اور والدین آسانی سے بہترین دینی تعلیم کے مواقع تلاش کر سکیں گے، جبکہ اہلِ خیر حضرات بآسانی اپنی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات مستحق مدارس تک پہنچا سکیں گے۔
اگر آپ کسی مدرسہ کی تلاش میں ہیں یا اپنے ادارہ کو دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں، تومدرسہ فائنڈر آپ کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ آج ہی وزٹ کریں اور دین کی خدمت میں اپنا حصہ شامل کریں۔ مدرسہ فائنڈر۔دین کی خدمت، جدید انداز میں
www.madrasafinder.com
whatsApp:9552009496

Comments